صنعاء (این این آئی)یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کے جرائم کو آگے بڑھاتے ہوئے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تعز گورنری میں کم سے کم 14 مکانات بارود اور دھماکہ خیز مواد سے اڑ ادئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تعز میں انسانی حقوق مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوب مغربی یمن میں حوثی ملیشیا نے ایک ہفتے کے دوران شہریوں کے 14 مکانات تباہ کیے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد، جن میں بیش تر بچے اور خواتین شامل ہیں، مکان کی چھت سے محروم ہو گئے۔انسانی حقوق مرکز کے مطابق حوثی ملیشیا کی طرف سے ایک دن میں 7 مکانات دھماکے سے تباہ کیے۔ تباہ کیے گئے مکانات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں حوثیوں کی شہریوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائی واضح ہوتی ہے۔تعز میں انسانی حقوق مرکز نے شہریوں کے مکانات کی مسماری کی کارروائیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...