اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں اعتماد کا فقدان دکھائی دے رہا ہے ، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کو نواز شریف کی واپسی سے مشروط کردیا ہے،سندھ حکومت سے کسی صورت وہ علیحدگی اختیار کرنے کے لیے تیار نہیں، 31 دسمبر آ گئی اور چلی گئی، استعفے نہیں آئے، وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوئے ، جنوری بھی آئے گی اور چلی جائے گی،ہم سیاسی عمل کے قائل ہیں، ہمیں آئین کی پاسداری کرنی ہے ، پارلیمنٹ کے فورم پر آئیے، ہم بات کر سکتے ہیں، اپنا ایجنڈا سانے رکھیے ، این آر او کو ایک طرف کر دیجیے اور احتساب کے عمل سے نجات کا جو منصوبہ ہے اسے ایک طرف رکھ دیجیے،محمد علی درانی کس کی نمائندگی کررہے ہیں، یہ تو وہی بہتر بتا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے سابقہ فیصلوں کی توسیع ہے کیونکہ فیصلے تو درپردہ ہو چکے ہیں، ان پر مہر لگنی ہے اور قائدین رائے ضرور دیں گے تاہم فیصلے ہو چکے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ فیصلہ یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ استعفے ہرگز نہیں دینے، ضمنی انتخابات میں ہر صورت حصہ لینا ہے، انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے لاتعلق نہیں رہنا، یہ فیصلے وہ کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ سنا چکی ہے کہ استعفوں کیلئے وہ فی الحال تیار نہیں ہیں، سندھ حکومت سے کسی صورت وہ علیحدگی اختیار کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ بہت بڑی سیاسی قیمت ہو گی اور وہ قیمت دینے کے لیے وہ ذہنی اور سیاسی طور پر قائل دکھائی نہیں دے رہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 31دسمبر تک تمام جماعتیں اپنے استعفے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن کو پیش کردیں،
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...