پاکستان میں کورونا سے مزید 82 افراد کاانتقال ،2184کیسز رپورٹ

0
205

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 82 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید2184افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک بھر میں 2 ہزار 184 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 82 افراد مزید لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 745 رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10258 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 84362 تک جا پہنچے ہیں جس میں سے فعال فعال کیسز کی تعداد 35130 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1745 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 438974 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 216632 ہوگئی ہے جب کہ 3582 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 139341 ہے اور 4085 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18181 اور ہلاکتیں 184 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59023 اور 1661 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8303 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 224 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4862 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38020 ہے اور اب تک 421 مریض انتقال کر چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں 8 ہزار 303 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 862 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔