نیو یارک (این این آئی)دنیا بھر میں موجود باہمت اور متاثر کر دینے والی خواتین شخصیات کی ڈاکومنٹریز نشر کے لئے تیار ہے جس کی ایگزیکٹو پروڈیوسر اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکومنٹری سیریز کا نام ‘امپیکٹ’ ہے جو کہ مشہور چینل نیشنل جیوگرافک سے نشر کی جائیگی۔ اس ڈاکومنٹری سیریز میں دنیا کے مختلف حصوں میں موجود مشکل حالات کا مقابلہ کرنے والی نوجوان خواتین کی زندگی کے بارے میں دکھایا جائے گا۔اداکارہ اور ایگزیکٹو پروڈیوسر گال گیڈٹ نے اس ڈاکومنٹری سیریز کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا اور تفصیلات کے بارے میں بھی بتایا۔گال گیڈٹ نے وڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ڈاکومنٹری سیریز بہت ہی مضبوط ہے جس میں حیرت انگیزا ور غیر معمولی خواتین کی کہانیاں دکھائی جائیں گی جنہوں نے واقعی اپنی کمیونٹی میں اثرات مرتب کئے۔دوسری جانب حال ہی میں اداکارہ کی ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ونڈر وومن 1984ء نے دنیا بھر میں 100 ملین ڈالر ز کما لئے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...