کویت سٹی (این این آئی )امیر کویت الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے کہا ہے کہ انہیں سعودی عرب کی میزبانی میں پانچ جنوری کو ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔ العلا میں منعقد ہونے والا خلیج سربراہ اجلاس خلیجی ملکوں کی صفوں میں یکجہتی کے فروغ کا باعث بنے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق امیر کویت نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں خلیجی ممالک کے سربراہ اجلاس کے انعقاد کا مقصد خلیجی ملکوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا اور خطے کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔گذشتہ روز قصر یمامہ میں کویت کے وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے امیر کویت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے خلیجی ملکوں کے دورے کے نتائج اور کونسل کے رکن ممالک کو امیر کویت کی طرف سے بھیجے گئے مکتوبات پر خلیجی قیادت کے رد عمل پر بات کی۔امیر کویت نے وزیر خارجہ کے خلیجی ممالک کے دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا مقصد سعودی عرب کی میزبانی میں سربراہ کانفرنس کو کامیاب بنانا ہے۔خیال رہے کہ امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کو ہاتھ سے لکھے مکتوب ارسال کیے تھے۔ یہ مکتوبات سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق، متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید بن سلطان آل نھیان، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کو بھیجے گئے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...