اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے دبائو پر مستعفی نہیں ہونگے،پی ڈی ایم کے احتجاج سے ہمیں کوئی ٹینشن نہیں، جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا؟،وزیرِ اعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے، عمران خان پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہونگے؟۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے، عمران خان پی ڈی ایم کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں گے؟۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی ساڑھے 5 گھنٹے کی طویل نشست بے نتیجہ رہی، پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے احتجاج سے ہمیں کوئی ٹینشن نہیں، جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا؟۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...