براڈ شیٹ کیس، برطانوی فرم نے پاکستان سے 29 ملین ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی

0
703

لندن (این این آئی)اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈشیٹ نے حکومت پاکستان سے 29 ملین ڈالر ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بقیہ رقم کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت پاکستان نے برطانوی فرم براڈشیٹ کو یہ رقم ادا کی ہے تاہم فرم کا مقف ہے کہ 3 ملین ڈالر مزید اور اس پر 5 ہزار ڈالر روزانہ سود کی مد میں ادائیگی باقی ہے۔برطانوی فرم کا کہنا تھاکہ بقیہ رقم کی ادائیگی تک یہ رقم 5 ہزار ڈالر روزانہ کی بنیاد پر سود بڑھتا رہے گا۔