کراچی (این این آئی)ماں بننا تقریبا ہر عورت کا خواب ہوتا ہے، تاہم اگر بعض پیچیدگیوں کے باعث کسی خاتون کا حمل ضائع ہوجائے تو یقینا وہ درد کا شکار ہوجائیں گی۔ایسے ہی درد کا شکار ماڈل فروا علی کاظمی بھی ہوئیں، جنہوں نے سال 2021 کے پہلے ہی دن انکشاف کیا کہ 2020 میں ان کا تین ماہ کا حمل ضائع ہوگیا۔ماڈل فروا علی کاظمی اکتوبر 2020 میں کورونا کا شکار بھی ہوگئی تھیں، تاہم اب انہوں نے پچھلے سال کے اپنے سب سے بڑے غم پر بات کرکے خواتین کو جذبہ دیا ہے کہ اگر ان کے ساتھ بھی حمل کے دوران کوئی پیچیدگیاں آجائیں تو وہ بھی ان پر کھل کر بات کریں۔ماڈل نے اپنی لمبی انسٹاگرام پوسٹ میں دو ایکسرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے حمل ضائع ہونے کی تفصیلات لکھیں، جن کے مطابق ان کا حمل تیسرے مہینے ضائع ہوا۔ فروا علی کاظمی نے لکھا کہ انہیں امید تھی کہ وہ 7 ماہ بعد اپنے بچے کو گھر لے آئینگی، لیکن اگلے ہی روز انہیں معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پلنے والے جنین کے دل نے تین ماہ بعد بھی دھڑکنا شروع نہیں کیا اور پھر ایسی ہی بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا۔فروا علی کاظمی نے کہا کہ حمل کا ضائع ہوجانا یا حمل نہ ٹھہرنا ایسے موضوعات ہیں جن پر خواتین بات نہیں کر پاتیں اور ان موضوعات پر بات کرنا آسان بھی نہیں ہے لیکن خواتین کو ایسے واقعات پر اب کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔فروا علی کاظمی نے کہا کہ انہوں نے اپنے کبھی پیدا نہ ہونے والے بچے کیلئے پیار بھرے خطوط بھی لکھے تھے اور اب وہ ان خطوط کی طرف دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرتیں۔انہوں نے سال نو کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ پچھے سال نے ہمیں کوئی ایسا موقع نہیں دیا کہ ہم خوشی سے نئے سال کو خوش آمدید کہ سکیں لیکن اس باوجود ہمیں مثبت رہنا چاہیے اور مستقبل کے اچھے ہونے کی امید رکھنی چاہیے۔پوسٹ کے آخر میں انہوں سب کیلئے دعا کی کہ 2021 سب کو خوشیاں عطا کرے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...