استنبول (این این آئی) اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تْرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں معروف صوفی بزرگ ‘ابن العربی’ کا کردار ادا کرنیوالے تْرک نڑاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے دْنیا بھر کے نوجوانوں کو سالِ نو کی مبارکباد پیش کی ہے۔انسٹاگرام پر عثمان سیقوت نے ‘ارطغرل غازی’ کے کردار عبدالرحمٰن کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں ارطغرل غازی کے ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کچھ نوجوان بچیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کسی سکول کی طلبہ لگ رہی ہیں۔عثمان سیقوت نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘دْنیا بھر کے تمام نوجوانوں کو میری طرف سے سالِ نو مبارک ہو۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘اس دْنیا کا مستقبل نوجوان نسل سے ہی ہے۔’عثمان سیقوت نے یہ پیغام انگریزی اور تْرکش زبان میں جاری کیا تاکہ تْرکی سمیت دْنیا بھر موجود اْن کے نوجوان مداح اْن کا یہ خصوصی پیغام باآسانی سمجھ سکیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...