کراچی(این این آئی) طلاق سے متعلق خبروں پرمارننگ شوکی میزبان صنم جنگ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی افواہوں کو پھیلانے سے گریز کیا کریں۔مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے شوہرسے علیحدگی سے متعلق خبروں پر کہا کہ شوہرقسام سے علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں۔ یہ افواہ میرے انسٹا پوسٹ پرایک مداح کی جانب سے کیے گئے ایک کمنٹ کے بعد پھیلی جو مضحکہ خیز ہے۔ صنم نے کہا کہ ان کا اس طرح کی من گھڑت باتوں پرکچھ بھی تبصرہ کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا پران کے شوہراورخاندان اس متعلق فکرمند تھے۔اداکارہ صنم جنگ نے کہا اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریزکیا جائے توبہترہے، کہ وہ اوران کے شوہرایک خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں اوراگلے ہی ہفتے ہماری شادی کی چھٹی سالگرہ بھی ہے۔ ہم بہت خوش ہیں اورآگے بھی ایک دوسرے کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزاریں گے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...