واشنگٹن (این این آئی )ریاست کیلفورنیا سے کانگریس کی ڈیموکریٹک رکن نینسی پلوسی ایوان نمائندگان کی دوبارہ اسپیکر منتخب ہوگئی ہیں تاہم انہیں اس مرتبہ صرف سات ووٹوں کے فرق سے کامیابی ملی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکر کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں ڈیموکریٹک رکن نینسی پلوسی ریپبلیکن امیدوار کیون میک راتھی پر سات ووٹ سے سبقت کے ساتھ ہی اسپیکر کی حیثیت سے اپنا منصب برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ڈیموکریٹک اکثریت والی کانگریس میں نینسی کو 216 ووٹ ملے جبکہ ریپبلیکن امیدوار کو 209 ووٹ حاصل ہوئے۔متعدد ارکان کورونا وائرس کی وبا کے سبب ایوان میں حاضر نہیں ہوئے۔ جو ارکان کووڈ 19 کی وبا کے دائرے میں آئے یا پھر جنہیں کورونا کی شکایت تھی انہوں نے ایوان کی بالکنی کے علیحدہ چیمبر سے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ سوشل ڈسٹینسنگ کا لحاظ رکھتے ہوئے سب کے ایک ساتھ ووٹ ڈالنے کے بجائے 72 افراد کے گروپ میں ووٹ ڈالے گئے۔ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی واضح اکثریت ہے تاہم پارٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے نینسی پلوسی کو اس بات کے لیے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کہ پارٹی کی جانب سے وہ اس عہدے پر 2003 سے ہی فائز رہی ہیں۔نینسی پلوسی اس وقت 80 برس کی ہیں جبکہ پارٹی کے متعدد دیگر نوجوان رہنماں کی بھی اس منصب پر نظریں لگی ہیں۔ حالانکہ حال ہی میں انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا تھا کہ یہ ان کی دو برس کے لیے آخری معیاد ہوسکتی ہے۔نومنتخب ڈیموکریٹ رکن جمال بومین کا کہنا تھا کہ انہوں نے استحکام کی علامت کو بحال کرنے کے لیے پلوسی کو ووٹ دیا۔ ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کی زبردست مخالفت کرنے کے لیے ڈیموکریٹک ارکان کی جانب سے انہیں کافی تحسین حاصل ہوئی۔ حکیم جیفریز، جنہوں نے اسپیکر کے منصب کے لیے پلوسی کو نامزد کیا تھا، نے کہاکہ ایسے وقت کے لیے وہ ایک سخت مذاکرات کار اور معروف قانون ساز ہیں۔ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت کے ساتھ ہی اسپیکر کا منصب بھی جماعت کے پاس ہے، تاہم سینیٹ پر اب بھی ریپبلکنز کا کنٹرول ہے، جو آئندہ بیس جنوری کو عہدہ سنبھالنے والے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے لیے بہت سے چیلنجز پیدا کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...