تل ابیب (این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس میں العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی کشیدگی کی اطلاعات کے بعد اسرائیلی حکومت نے لبنان کے ساتھ سرحدی باڑ کے قریب نقل و حرکت روک دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کی سرحد پر قائم ایک یہودی کالونی کو بند فوجی زون قرار دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب دونوں ممالک میں گذشتہ برس ستمبر سے کشیدگی چلی آ رہی ہے۔کچھ دن پہلے اسرائیلی فوج کی شمالی کمانڈ کے ایک جنرل نے توقع کی تھی کہ مستقبل قریب میں لبنانی حزب اللہ اسرائیل پر حملہ کرسکتی ہے۔اخبار نے اس افسر کے حوالے سے نقل کیا کہ شمالی سرحد پرکئی روز تک لڑائی جاری رہ سکتی ہے۔ تاہم حزب اللہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیلی فوج کی طرف سے کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو حزب اللہ اس کا غیر مسبوق اور پوری شدت کے ساتھ جواب دے گی۔گذشتہ نومبر میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے سلامتی کونسل کو ایک باضابطہ خط پیش کیا تھا جس میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قابض اسرائیلی فوج کے 210 ویں ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل رومان گوفمین نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کو سب سے بڑا خطرہ شام کی وادی گولان سے نہیں بلکہ حزب اللہ سے ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...