ممبئی (این این آئی)نامور بھارتی کامیڈین کپل شرما کی جانب سے بھی کئی فلموں میں کام کی پیش کش ٹھکرانے کاا نکشاف ہوا ہے۔کپل شرما کا’دی کپل شرما شو’ مشہور کامیڈی شو ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہے۔ کپل شرما اسٹیج شو کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں اور ان کی اب تک دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔کپل شرما کے حوالے سے انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کی پیش کشں ٹھکرا چکے ہیں۔کامیڈین کپل شرما نے شو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں انیل کپور ان کے ساتھ ہیں۔ انیل کپور شو کے دوران کپل سے سوال کرتے ہیں کہ کتنی فلمیں آپ کو آفر کیں لیکن آپ منع کردیتے ہیں، کیوں ایسا کرتے ہیں؟اس پر کپل نے انیل کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے مجھے ’24’ سیریز کیلئے بلایا تھا لیکن اس وقت کامیڈی نیا نیا شروع ہوا تھا جس کے باعث منع کیا۔اس موقع پر کپل نے بتایا کہ انیل کپور نے ‘وہ 7 دن’ کے ریمیک میں بھی کام کی پیش کش کی تھی جس پر انیل کپور نے بتایا کہ یہی نہیں فلم ‘مبارکاں’ اور ‘تیز’ کی بھی پیش کش کی تھی لیکن یہ منع کرتے ر ہے۔خیال رہے کہ کپل شرما نے فلم ‘کس کس کو پیار کروں’ سے ڈیبیو کیا اور یہ فلم کامیاب رہی تاہم ان کی دوسری فلم ‘فرنگی’ باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام ہوئی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...