کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ خان صاحب اوران کی ٹیم نے کئی عالمی اعزاز اپنے نام کرلئے ہیں،پہلے100دن میں اے ٹی ایمز کو ریکارڈ فائدہ پہنچانے کا ورلڈکپ پی ٹی آئی نے جیت لیا۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہاکہ سستی چینی ایکسپورٹ کرکے مہنگی چینی امپورٹ کرنے کا گورننس ماڈل خان صاحب کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے 100 دن میں اے ٹی ایمز کو ریکارڈ فائدہ پہنچانے کا ورلڈکپ پی ٹی آئی نے جیت لیا۔ حوروں والے انجکشن کا بتاکر ادویات مہنگی کرنے میں سلیکٹیڈ بازی لے گئے۔ ڈرائیوری ڈپلومیسی کے ذریعے اپنے ملک کو دنیا میں تنہا کرانے میں شاہ محمود قریشی سرفہرست رہے۔انہوں نے کہاکہ ہر وزارت میں انسانوں کی موت کا سبب بننے کا عالمی اعزاز شیخ رشید نے برقرار رکھا۔ باتیں بنانے کے عالمی مقابلے میں شبلی فراز اور فواد چوہدری کی جوڑی کامیاب رہی۔ناصر شاہ نے کہا کہ مرادسعید نے تین منفرد عالمی ٹائٹل اپنے نام کیے۔ سب سے زیادہ جوتے اٹھانے کا عالمی مقابلہ فیصل واوڈا نے جیت لیا۔ مسخرہ پن کا عالمی ایوارڈ شہباز گل نے حاصل کیا۔ احتساب کی جعلی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے میں شہزاد اکبر سب پر بازی لے گئے۔
مقبول خبریں
کینیا،ہیلی کاپٹرحادثے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک
نیروبی (این این آئی)کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں کے مطابق اس حادثے میں آرمی چیف...
سوڈان، ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک
خرطوم(این این آئی)سوڈان نے کہا ہے کہ ملک میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک ہوگئے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان...
اسرائیلی حملے پر مزید فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا، ایران
تہران(این این آئی)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی تو فیصلہ کن اور مناسب جواب...
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو...
بھارت میں عام انتخابات کا آغازہوگیا
نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں عام انتخابات کا آغاز ہوگیا، یہ انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے، نتائج کا اعلان چار...