شہید ذو الفقار علی بھٹو کا 92واں یوم ولادت (کل )منایا جائیگا

0
222

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا 92واں یوم ولادت (کل)5جنوری منگل کو منایا جائے گا، ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تقریب پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن راجہ ظہیر اختر کے ڈیرے کرپا میں دوپہر دو بجے منعقد ہوگی جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا، اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما سیدنیئرحسین بخاری، مصطفی نواز کھوکھر، سبط شاہ بخاری، نذیرڈھوکی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات راجہ ظہیر اختر، ملک سجاد، شکیل عباسی، راجہ امجد، افتخارشہزادہ، راجہ جہانگیر، مرتضی ستی، آصف شفیق ستی، سید آفتاب حسین شاہ، راجہ ذوہیب اختر، راجہ اکرام عرف کامی، مقبول کھوکھر، حافظ قاری مطیع الرحمن قاضی، ساجد مسعود قاضی،اسامہ ممتاز، محمدمحسن عزیز سمیت معززین علاقہ کی کثیرتعداد شرکت کرے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوکے یوم ولادت کی مناسبت سے ان کی عوامی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائیگا اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ظہیر اختر نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو شخصیت کا نہیں بلکہ ایک تحریک اور نظریے کا نام تھا ،شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے بلکہ ان کے نقش قدم پر چل کر ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا جائے. انہوں نے کہا کہ شہیدبھٹو نے جان دیکر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ،بلاول اپنے نانا اور شہید والدہ کے مشن کو لیکر آ گے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا نام اور ملک کے لئے خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔