اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید39افراد جاں بحق ، 1895نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ روز 39 افراد جاں بحق ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 722 ہوگئی،ملک بھر اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 529 کیسز کی تعداد ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 350 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 457 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،سندھ میں تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 597 تک پہنچ گئی۔این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 714 اور اسلام آباد میں 38 ہزار 263 ،کے پی کے میں 59 ہزار 484، بلوچستان میں تعداد18 ہزار 247 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 357 اورگلگت بلتستان میں تعداد 4 ہزار 867 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 68 لاکھ 49 ہزار 867 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباداین آئی ایچ نے دو افراد میں B.1.1.7 کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے،یہ دو افراد برطانیہ سے واپس آئے تھے۔ این سی اوسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم دسمبر 2020 میں برطانیہ میں رپورٹ ہوئی، وزارت صحت نے دسمبر 2020 سے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کاکورونا کی نئی قسم کے لئے ٹیسٹ لازمی لازمی قرار دیا ہے، برطانیہ میں رپورٹ ہونے والی نئی کورونا کی قسم اب تک 31 دیگر ممالک میں بھی پھیل چکی ہے، کلینیکل نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کی نئی قسم پہلے پہلی سے موجود وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے لیکن تاحال نئے وائرس کی زیادہ شدت کے ثبوت نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...