بہاولپور (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا لانگ مارچ کا پلان بالکل ہے، لانگ مارچ ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور سے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلے سنا تھا بہاولپور والے سیاسی ریلیوں میں شریک نہیں ہوتے لیکن گزشتہ روز بہاولپور کی عوام نے ریکارڈ توڑدیا۔مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان لوگوں کی سہولت اور موسم کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ استعفے ہوں گے انشاء اللہ، 31جنوری تک اگر وہ عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کوئی اور فیصلہ کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...