لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ نا اہل ، نالائق اور ناکام حکومت کو گھر بھیجنا سیاست کی نہیںبلکہ 22کروڑ عوام کی ضرورت بن چکا ہے ،عمران خان عوام کاسمندر تمہیں گھربھیجنے کے لئے آرہاہے ، ایسا تاریخی لانگ مارچ ہوگا کہ حکمران سارے مارچ بھول جائیں گے،پی ڈی ایم کی جدوجہد کسی غیر جمہوری قوت کے سہارے نہیں چل رہی بلکہ عوام کے سہارے چل رہی ہے ،عمران خان کے جانے کے بعد گرینڈڈائیلاگ ہوں گے ،یہ حکومت پاکستان میں لطیفہ حکومت بن چکی ہے، نیب نے لندن میں پاکستان کے اربوں روپے ڈبو دیئے، جتنی مالیت کے فلیٹ نہیں اس سے زیادہ رقم خرچ کر دی گئی، نیب پر مقدمہ کون بنائے گا، پاکستان کے زرمبادلہ کا نقصان کون پورا کرے گا ؟،وزیراعظم کہتا ہے سردی آرہی ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ کیلئے تیار رہو ، مہنگائی آرہی ہے اس کے لئے تیار رہو، وزیر داخلہ کہتا ہے دہشتگردی ہونے والی ہے قوم تیاررہے ، بتائو پھر آپ کس مرض کی دواہو ،بجلی کی قیمتوںمیںاضافے کی تیاری کی جارہی ہے جس سے لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی۔احتساب عدالت کے باہر مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار ہوئے 100 دن ہو چکے ہیںلیکن حکومت ان پر 100 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی ،یہ حکومت جھوٹے مقدمات بنا کر سیاسی انتقام لے رہی ہے ،خواجہ آصف اور شہباز شریف کے اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں ،نواز شریف کے اثاثوں کا سراغ لگانے کے لئے نیب نے اثاثوں سے کئی گنا زائد رقم مقدمے میںہار دی ،نیب پر مقدمہ کون بنائے گا اور وہ نقصان کون پورا کرے گا ، جھوٹے مقدمات کیلئے انتظامی مشینری کو مفلو ج کر کے رکھ دیا گیاہے ، آج کسی سرکاری دفتر میں کوئی افسر فائلوںپر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں۔عمران خان کی عمران خان کی منفی اور انتقامی سوچ سے یہ حالت ہوئی ہے ۔ ہم نے سکیورٹی اداروںکودہشتگردی کے پیچھے لگایا ہوا تھا اور امن قائم ہوا ،آج دہشتگردی ختم کرنے والے اداروں سے اپوزیشن کا پیچھا کروایا جا رہا ہے اور دہشتگردوںکوکھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔ چند رو ز قبل ہمارے درجنوں جوانوںکو شہیدکیا گیا ،گزشتہ روز مچ میں کان کنوںکے خون کی ہولی کھیلی گئی،اسلام آباد میںنوجوان کو قتل کردیاگیا ، یہ واقعات ثابت کرتے ہیںکہ حکومت قانون کا نفاذکروانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...