اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئر مین سینٹر رحمن ملک نے ہزارہ برادری کے تیرہ بیگناہ افراد کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری پر حملہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پیدا کرنے کا دشمن کیطرف سے سازش ہے،شیعہ سنی سے اپیل ہے کہ دشمن کی چالوں میں نہ آئے اور دشمن کا متحد ہوکر مقابلہ کرے۔پیر کو اجلا س کے دور ان سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ کمیٹی نے تیرہ افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا ۔انہوںنے کہاکہ مچھ کے علاقہ میں ہزارہ برادری کے تیرہ افراد کا بیہمانہ قتل انتہائی افسوسناک و قابل مزمت ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ ہزارہ برادری و غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہزارہ برادری پر حملہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پیدا کرنے کا دشمن کیطرف سے سازش ہے۔ انہوںنے کہاکہ کچھ دن پہلے کہہ چکا تھا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، شیعہ سنی سے اپیل ہے کہ دشمن کی چالوں میں نہ آئے اور دشمن کا متحد ہوکر مقابلہ کرے، وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ ڈسانفولیب کی انکشافات کیخلاف انٹرپول میں جائے۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کو کمیٹی اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں اور چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزارت داخلہ ڈسانفو لیب کے انکشافات کی بنیاد پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں جائے، کئی سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار میں ملوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں حکومت سے بھارت کے سائبر کرائمز کیخلاف اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ دہراتا ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...