لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ یہ حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے موٹر ویز ہی آباد نہیں کر سکی ، کچھ لوگ چلتی مشینوں کے پرزے کھول دیتے ہیں ، موجودہ حکمرانوںنے ایسا ہی کیا ہے چلتے پاکستان کے ساتھ کیا ہے،عوام کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں ان کے دن گنے جا چکے ہیں،اس حکومت کے ترجمان صبح و شام ٹیں ٹیں کرتے رہتے ہیں لیکن کوئی کارکردگی نہیں،شہباز شریف کو ان کی حراست میں 100 دن مکمل ہو گئے لیکن یہ ان پر 100 پیسے کی کرپشن ثابت نہیںکر سکے ،شہباز شریف نے جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں جو انفراسٹرکچر دیا وہ کوئی اور حکمران نہیں دے سکا ۔ احتساب عدالت میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران ملک کی خدمت کرنے والوں کو اور ان کی آوازوں کو بند کر کے ملک پر مسلط ہوئے ہوئے ہیں ،نالائق، نااہل، چور اور کرپٹ حکمرانوں کے دور میں 400 ارب کی چینی، 225 ارب کا آٹا، 122 ارب کا ایل این جی پر ڈاکہ ڈلتا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ،نیب نے سرکاری خزانے کو 7 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب چیئرمین پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ قائم کریں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مقصد سیاسی انتقام ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر یہ ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر دیتے ہیں ،پھر کہتے ہیں کہ ہماری تیاری نہیں ہے ،ان کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی میں پہلے سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، یہ آج کرپشن، آٹا و چینی چوری، ایل این جی اور ووٹ چوری کے کپتان ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آج ملک کا ہر طبقہ دوہائیاں دینے پر مجبور ہے، کہتے ہیں ہم گھر بنائیں گے، قرضے ملیں گے، منصوبے دیںگے لیکن پھر کہتے ہیں ابھی ہماری تیاری نہیں ہے ،جس چیز کی ان کی تیاری ہے اس کا حال دیکھ لیں،پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کے پہلے نمبر سے 8 ویں نمبر پر آگئی ہے،پاکستان کی کرکٹ ٹیم ڈھائی سال سے کوئی میچ ہی نہیں جیتی۔انہوںنے کہاکہ مانا کہ آپ کی تیاری ملک، معیشت چلانے اور نوکریاں دینے کی نہیں تھی لیکن جس کی تیاری اور مہارت تھی اسکا کیا حال کردیا ہے، کچھ لوگ چلتی مشینوں کے پرزے کھول دیتے ہیں ، موجودہ حکمرانوںنے ایسا ہی کیا ہے چلتے پاکستان کے ساتھ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں انکے دن گنے جا چکے ہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...