اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے،یہ انسانی عظمت ووقار کے تقاضوں کاایک لازمی جزو ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسکی نفی انسانی آزادی،قدروں اوراصولوں کاانکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری حریت پسندوں کوسلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں کوئی جبروظلم اس جائز،بنیادی جمہوری حق کے حصول کی جدوجہدسے ہٹانہ سکا۔ انہوںنے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ کو یاد دلاتا ہے کہ سیکورٹی کونسل کی5جنوری 1949ء کومقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مستقبل کیلئے حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے وکیل اور سفیر بن کر بہادر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں اور بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...