لندن(این این آئی)کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کی وجہ سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں وسط فروری تک کے لیے لاک ڈائون کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت تمام اسکول، یونیورسٹیز اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تیزی پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کی روک تھام کے لیے 56 لاکھ آبادی والے انگلینڈ میں پھر سے نئے لاک ڈائون کا اعلان کر دیا۔ یہ نیا لاک ڈان آئندہ ماہ فروری کے وسط تک جاری رہے گا۔برطانوی وزیر اعظم نے اس کا اعلان ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کیا اور کہا کہ اس کے تحت بدھ چھ جنوری سے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکول بند رہیں گے۔ لاک ڈائون کے تحت لوگوں کو صرف ضروری اشیا کی خریداری، ورزش کرنے، طبی وجوہات یا پھر کام پر جانے کے لیے ہی گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔یونیورسٹی کے طلبا جو کرسمس یا پھر سال نو کی تعطیلات کے لیے اپنے گھر آئے تھے انہیں آئندہ ماہ کے وسط تک تعلیم کے لیے واپس نہیں جانا ہوگا۔بورس جانسن کا کہنا تھاکہ آنے والے ہفتے مزید مشکل ہوں گے لیکن مجھے حقیقی طور پر اس بات کا یقین ہے کہ ہم اس جد و جہد کے آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...