اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ملک کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی،کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہید بھٹو کی کاوشون و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا،تعلیم ادارے قائم کیئے، متفقہ آئین دیا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سیاسی طور بااختیار بنایا،پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات اور حواریوں کی دہونس دھمکیوں، رکاوٹوں، انتقامی کاروایوں اور ظلم و جبر کے باوجود جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں قائدِ عوام کو ان 93 ویں یوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ قائدِ عوام ملک میں جمہوریت اور مساوی حقوق کے لئے جدوجہد کا سب سے بڑا آئیکن اور بنیاد رکھنے والا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ملک کے ٹوٹے پھوٹے ٹکڑوں کو اٹھایا اور سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی،انہوں نے عوام میں نئی روح پھونک کر ملک کے بانی اجداد کے خواب کو نئی جِلا بخشی۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو نے اپنے سیاسی و سفارتی تدبر کے ذریعے دشمن سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کروایا۔بلاول بھٹو زرداری نے ہزاروں مربع کلومیٹر زمین کو واگذار کرانے کے ساتھ ساتھ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ انہوںنے کہاکہ ایٹمی پروگرام کا مقصد مستقبل میں اس طرح کی نقصان کو دوبارہ ہونے سے ملک کو بچانا تھا۔ انہوںنے کہاکہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہید بھٹو کی کاوشون و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوںنے کہاکہ وہ کاوشیں جن کے ذریعے شہید بھٹو نے مائیکرو خواہ میکرو صنعت کو فروغ دے کر ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا۔انہوںنے کہاکہ تعلیم ادارے قائم کیئے، متفقہ آئین دیا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سیاسی طور بااختیار بنایا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...