ایران کی یورینیم افزودگی جوہری بھتہ خوری مہم قرار

0
305

تل ابیب /واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے ایران کے یورینیم افزودگی کے اعلان کو اس کی جوہری بھتہ خوری مہم کو بڑھانے کی واضح کوشش قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی، پراعتماد ہیں کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کسی بھی نئی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی اور رپورٹ کرے گی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ ایران کا یورینیم افزودگی کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تیاری ہے۔واضح رہے کہ ایران نے فاردو پلانٹ پر بیس فیصد یورینیم افزودہ کرنا شروع کردی ہے۔