پیانگ یانگ(این این آئی)جنوبی کوریا میں سال 2020 میں شرح پیدائش سے زیادہ شرح اموات نے حکام کو پریشان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی بار گزشتہ برس کے دوران شرح اموات شرح پیدائش سے بڑھ گئی ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔سال2020 میں 2 لاکھ 75ہزار800 بچے پیدا ہوئے جو سال2019 کی نسبت10 فیصد کم ہیں۔ جنوبی کوریا میں 2020 کے دوران تقریبا 3 لاکھ7 ہزار764 اموات ہوئی ہیں۔گزشتہ ماہ حکومت نے آبادی بڑھانے کیلئے کچھ اعلانات کیے تھے میں مالی معاونت بھی شامل تھا۔ اس اسکیم کے تحت2022 میں پیدا ہونے والے بچوں کو ماہانہ2 لاکھ وان ملیں گے جو ا سکی پرورش پر خرچ ہوں گے۔سال2025 کے بعد ہر بچے کی پیدائش پر5 لاکھ وان دیئے جائیں گے۔ سال2018 کے اعدادوشمار کے مطابق جنوبی کوریا کی آبادی5 کروڑ64 لاکھ تھی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...