برلن (این این آئی )جرمن پولیس نے ایک قصبے میں جاری چرچ سروس میں مداخلت کر کے لوگوں کو منتشر کر دیا۔ اس عبادت میں ڈیڑھ سو افراد کے قریب لوگ شریک تھے۔ اس سروس کو کورونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کارروائی جرمنی کے سب سے گنجان آباد مغربی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فالیا کے ایک قصبے ہیرفورڈ کے ایک گرجا گھر پر اچانک چھاپہ مار کر مکمل کی گئی۔ اس عبادت میں پولیس کے مطابق ایک سو پچاس کے لگ بھگ افراد شریک تھے، جنہوں نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے تھے۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ عبادت کا اجتماع میں اتنے زیادہ افراد کی ایک ساتھ شرکت کو کورونا وائرس کی وبا کے نافذ کردہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی تھا۔کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران جرمنی میں حکومت نے سخت پابندیوں کے حامل لاک ڈائو ن کا نفاذ کر رکھا ہے۔ کھانے پینے اشیا کی دوکانوں یا سپر مارکیٹوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبار کی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز وغیرہ بند ہیں۔ان ضوابط کے تحت کسی بھی بند مقام میں زیادہ سے زیادہ بیس افراد کے شریک ہونے کی اجازت ہے۔ ان میں عبادت کا اجتماع بھی شامل ہیں۔ اسی ضابطے کے تحت پولیس نے نارتھ رائن ویسٹ فالیا میں ویہن پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہیرفورڈ قصبے کے گرجا گھر پر چھاپہ مارا تھا۔پولیس کے مطابق گرجا گھر میں جاری عبادت میں شریک افراد نے حفظانِ صحت کے اصولوں کا بھی احترام نہیں کیا ہوا تھا اور سبھی نے سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کر رکھا تھا۔ تمام افراد بشمول بچے ماسک کے بغیر تھے۔ ان تمام افراد کو کورونا لاک ڈان کی خلاف ورزی کی فردِ جرم کا سامنا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...