امن معاہدے کے بعد امریکا کا پہلی بار افغان طالبان پر براہ راست الزام

0
238

واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے امن معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان میں سرکاری عہدیداروں، سول سوسائٹی کے رہنماوں اور صحافیوں کے قتل کی ذمہ داری براہ راست طالبان پر عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے ٹوئٹر پر کہا کہ طالبان کی جانب سے سرکاری اہلکاروں، سول سوسائٹی کے رہنماں اور صحافیوں پر حملے کی مہم کا مقصد امن کے حصول کے لیے کامیابی کو روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے ان حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری کبھی قبول نہیں کی۔امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ امریکا، طالبان حملوں کے خلاف افغان فورسز کا دفاع جاری رکھے گا۔ادھرافغان عہدیداروں نے ان ہلاکتوں کا الزام طالبان پر عائد کیا لیکن طالبان نے حملوں سے انکار کردیا۔