امریکا میں بڑھتے کورونا کیسز، ہلاکتوں پر ٹرمپ کے شبہات

0
240

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے صحت کے حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز اور ہلاکتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ حکام نے اس بیان کو بے بنیاد قرار دے دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ مریکا میں چائنا وائرس کے کیسز کی تعداد اور اموات بڑھا چڑھا کر بتائی جا رہی ہیں کیونکہ سی ڈی سی کا طریقہ کار دیگر ممالک سے مختلف ہے۔دیگر ممالک کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر کیسز مقاصد کے تحت، غلط اور کم رپورٹ کرتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ جب شک ہو تو اس کو کووڈ کہا جاتا ہے، جعلی خبریں،جبکہ امریکی محکمہ صحت کے دو عہدیداروں نے ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں کووڈ19 کیسز اور اموات کی تعداد پر اٹھائے گئے سوالات کو غیر ضروری قرار دیا۔