اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ،پاکستان کی افواج، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، آئے روز پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازشیں کی جاتی ہیں ، ہم کسی صورت اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ہمیں میڈیا اور سول سوسائٹی کے تعاون کی ضرورت ہے ۔کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی کا وعدہ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کا ہے ،یہ وعدہ پچھلے بہتر سال سے تکمیل کا منتظر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے حق خود ارادیت کے راستے میں روڑے اٹکائے، رکاوٹیں کھڑی کیں، اسے کچلنے کیلئے کالے قوانین کا نفاذ کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا تاہم حوصلہ کن بات یہ ہے کہ کشمیریوں کا جذبہ آج بھی اتنا ہی پختہ ہے جتنا کہ 72 سال پہلے تھا ۔انہوںنے کہاکہ آج کے دن میں مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کی حق خود ارادیت کی اس اصولی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں ،ہم آپ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم پاکستان کی افواج، پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ،اس اصولی موقف کی حمایت کی پاداش میں پاکستان نے بڑی قیمت چکائی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئے روز ہمارا بازو مروڑنے کی کوشش کی جاتی ہے پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازشیں کی جاتی ہیں لیکن ہم کسی صورت اس اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے بین الاقوامی میڈیا کو رسائی نہیں دی جا رہی، یو این موگپ کے نمائندوں کو اجازت نہیں دی جا رہی ۔ شاہ محمود نے کہاکہ ان پابندیوں کے باوجود اصل حقائق کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جا رہا ہے ،پاکستان ہراول دستے کے طور پر ان کا موقف پیش کر رہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان، وزارتِ خارجہ کے تمام مشنز خلوص نیت سے کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں ،ہمیں اس حوالے سے میڈیا اور سول سوسائٹی کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا جس طرح آج کے دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامز آن ائیر کر رہا ہے ان سے ہماری آواز کو تقویت ملتی ہے ،اسے حق ارادیت کی طرف قدم سمجھتا ہوں ،ہم جی5 ممالک سمیت دنیا بھر کے ساتھ رابطے میں ہیں ،ہم انہیں بھارتی عزائم، اپنی تشویش اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھے ہوئے ہیں ،ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے بھارتی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے ۔
مقبول خبریں
پاک چائنا تعلقات دنیا میں بے مثال،چین نے ہمیشہ پاکستان کا غیر مشروط ساتھ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے...
محسن نقوی سے امریکی ادارہ برائے نارکوٹکس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی سے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ افیرز( آئی...
ملکی سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سپیکر...
اسلام آبا د(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے کلی معیشت کے استحکام کے ماحول...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مخدوش ،خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل...
لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے...