اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والانے کہاہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پھر ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن و فلسفے کی ضرورت ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش پر خصوصی پیغام میں سلیم مانڈوی والا نے قائدِ عوام کو ان کے 93 ویں یوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوام نے ایک بے آئین سر زمین کو متفقہ آئین دیکر وفاق کو مضبوط کیا ۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پسے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق کے حصول کیلئے جہد مسلسل کرنااور سیاسی شعور دیا ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے تعلیمی صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھی اور ملک کے دفاع کو ایٹمی ٹیکنالوجی دے کر ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوںنے کہاکہ بھٹو شہید نے سقوط ڈھاکہ کے بعد ایک مایوس قوم کے اندر ترقی اور جینے کا جذبہ کیا ۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آج پھر ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن و فلسفے کی ضرورت ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...