اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلط کئے گئے نااہل حکمرانوں کے باعث دنیا بھر میں پاکستان میں امن و امان اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں،وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان ورثاء کے زخموں پر مرہم رکھے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہاکہ بلوچستان میں کان کنوں کے قتل کے خلاف تاحال دھرنا جاری ہے، دھرنے اور مطالبے کے باوجود وزیراعظم کا بلوچستان نہ پہنچنا انتہائی قابل مزمت افسوسناک عمل ہے،نااہل اور بے بس شیخ رشید کو بلوچستان بھیجنا مضحکہ خیز ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو اسی دن بلوچستان جاکر ورثاء کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہئے تھا، اس صورتحال میں بھی وزیراعظم بلوچستان پہنچنے کی بجائے ترجمانوں کو اپوزیشن کے مقابلے کا ٹاسک سونپنے میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلط کئے گئے نااہل حکمرانوں کے باعث دنیا بھر میں پاکستان میں امن و امان اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں، نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ان افسوسناک واقعات کے بعد وزیراعظم کابینہ سمیت دھرنے میں پہنچے تھے، سخت سردی کے باوجود پیپلزپارٹی کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان دھرنے کے شرکاء کے ساتھ زمین پر بیٹھے رہے، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان ورثاء کے زخموں پر مرہم رکھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...