اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معدنیات سے متعلق تعلیم اور ہنر کی ترقی میں عمر خان سنجرانی یونیورسٹی اہم سنگ میل ثابت ہوگی،منصوبے کے معیار کو یقینی بنانے اور بروقت تکمیل کیلئے قابل عمل لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل اوردیگر حکام نے ملاقات کی جس میں نو کنڈی، چاغی میں عمر خان سنجرانی معدنیات و قدرتی وسائل کی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے کہاکہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے پی سی (II) سی ڈی ڈبلیو پی سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے، تعمیراتی کام کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے ٹینڈر ز کے مراحل کے بعد کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ کنسلٹنٹ موقع پر تعمیراتی کام کی نوعیت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے بعد ایک ماہ میں فزیبلٹی مکمل کرے گا۔انہوںنے کہاکہ منصوبے کی جائزہ رپورٹ 25 جنوری جبکہ تعمیرات کے آغاز کرنے سے متعلق حتمی رپورٹ 5 مارچ2021 تک جمع کروائی جائے گی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان میں معدنیات سے متعلق تعلیم اور ہنر کی ترقی میں عمر خان سنجرانی یونیورسٹی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ منصوبے کے معیار کو یقینی بنانے اور بروقت تکمیل کیلئے قابل عمل لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ 500 ایکڑ پر قائم کی جانے والی یہ مجوزہ یونیورسٹی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے۔انہوںنے کہاکہ معدنیات سے مالا مال ملک میں فنی تعلیم سے آراستہ ہنر مند افراد اشد ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے معدنیات کے فروغ کیلئے درکار افرادی قوت مقامی سطح پر فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اس منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ 6 ارب روپے لگایا گیا ہے، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط کوششیں کریں،منصوبے کے مختلف مراحل کی تکمیل دیئے گئے ٹائم فریم کے مطابق کی جائے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...