اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے پاس کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے یوم حق خود ارادیت کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاکہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے پاس کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔انہوںنے کہاکہ حق خودارادیت کے لیے ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر چکے ہیں، بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کے فورم پر لے کر گیا تھا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت میں نام نہادجمہوریت اور سیکولرزم دفن ہو چکی ہے، اگست2019 کے بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پوری دنیا بھارت کو مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین ملک قرار دے رہی ہے، گزشتہ سال بھارت نے ایل او سی پر سینکڑوں شہریوں کو شہید کیا اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے قابلِ مزمت کاروائیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گرد تنظیموں سے بھارتی گٹھ جوڑ سے متعلق ثبوت پاکستان نے اقوام متحدہ کے حوالے کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دْنیا کے ہر فورم پر اٹھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، یورپی یونین اور برطانوی پارلیمنٹ سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ ہندو انتہا پسند اقدامات کی روک تھام کے لیے بھارت کے خلاف فوری کارروائی کرے، حق خودارادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد خطے میں امن و سلامتی کیلئے ضروری ہے ۔
ہوم آزاد کشمیروگلگت بلتستان اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے قراردادوں پر عملدرآمد کرائے،...