اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر شیریں رحمن نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کا 1973 کا آئین ہی پاکستان کو متحد رکھ سکتا ہے، شہید بھٹو کے آئین پر پیپلز پارٹی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، موجودہ جعلی حکمران کچھ بھی کر لیں طاقت کا سر چشمہ عوام ہی رہے گا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 93واں یوم پیدائش پر انہوںنے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ بھٹو خاندان، کارکنان اور جمہوریت پسند پاکستانیوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 93واں یوم پیدائش مبارک ہو ۔ شیری رحمن نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں عوامی سیاست اور جمہوریت کی بنیاد رکھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہی آج ملک بیرونی خطرات سے محفوظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہی عوام کو انتخابی مرکزی طاقت اور اقتدار دیا، بھٹو شہید کا 1973 کا آئین ہی پاکستان کو متحد رکھ سکتا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ قائد عوام نے بنیادی حقوق کے فلسفے پر پاکستان کی پہلی ترقی پسند جماعت کی بنیاد رکھی، موجودہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی و آئینی نظریات پر قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو کے آئین پر پیپلز پارٹی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ جعلی حکمران کچھ بھی کر لیں طاقت کا سر چشمہ عوام ہی رہے گا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...