راولپنڈی (این این آئی)کور کمانڈز کانفرنس نے کشمیرکے یوم حق خودارادیت کی مکمل حمایت کااعادہ اور کشمیریوں سے مکمل اظہاریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہوگا، قومی کوششوں سے خطرات کومکمل شکست دی جاسکتی ہے، تمام فریقین کواپنابامقصدکرداراداکرناہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی جس میں علاقائی،ملکی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق اجلاس میں سرحدوں کی صورتحال،داخلی سیکیورٹی،پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورپرگفتگو کی گئی ۔شرکاء نے سرحدوں کی صورتحال، اندرونی امن و امان اور فوج سے متعلق پیشہ وارانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کشمیرکے یوم حق خودارادیت کی مکمل حمایت کااعادہ اور کشمیریوں سے مکمل اظہاریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہوگا۔شرکاء نے کہاکہ بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد نہیں دبا سکے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی ، انشاء اللہ کشمیری کامیاب ہونگے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے افغانستان میں امن عمل میں پیشرفت پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ قومی کوششوں سے خطرات کومکمل شکست دی جاسکتی ہے،معاشرے کے تمام فریقین کواپنابامقصدکرداراداکرناہوگا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرسطح پربہترین صلاحیت سے تمام چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے،قومی اداروں کے تمام عناصرکودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے کرداراداکرناہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کوروناسے نمٹنے سے متعلق اقدامات پربھی گفتگو کی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکانے امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداکوبھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شرکاء نے واضح کیا کہ دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کوہرقیمت پرشکست دیں گے۔
مقبول خبریں
پاک چائنا تعلقات دنیا میں بے مثال،چین نے ہمیشہ پاکستان کا غیر مشروط ساتھ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے...
محسن نقوی سے امریکی ادارہ برائے نارکوٹکس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی سے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا ء انفورسمنٹ افیرز( آئی...
ملکی سیاحت کی ترقی سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا،سپیکر...
اسلام آبا د(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی کے...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے کلی معیشت کے استحکام کے ماحول...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مخدوش ،خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل...
لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے...