اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن حکام نے کہاہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کیلئے صرف مشینوں پر ہی تیس ارب روپے خرچ ہونگے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں اراکین کمیٹی نے کہاکہ بائیو میٹرک سسٹم ابھی پاکستان میں نہیں چل سکتا۔ اراکین نے کہاکہ اس نظام کو لانے پر اربوں روپے خرچ ہونگے۔اراکین نے کہاکہ ٹیکنالوجی کسی بھی وقت خراب ہوجاتی ہے،پاکستان میں تو نیٹ سسٹم ڈاؤن ہوجاتا ہے۔محمود بشیر ورک نے کہاکہ ووٹنگ کا جو موجودہ نظام ہے اسے ہی برقرار رکھا جائے۔وزیر مملکت علی محمد علی نے کہاکہ بائیو میٹرک سسٹم کی سیکیورٹی اور تقدس بھی ضروری ہے۔یہ سب ٹیکنالوجی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام بھی نہ چلا تو پھر ووٹ کو عزت دو کی بات ہوگی۔اجلاس کے دور ان الیکشن کمیشن حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایاکہ بائیو میٹرک سسٹم کیلئے صرف مشینوں کی تنصیب پر ہی تیس ارب روپے خرچ ہونگے۔ حکام نے بتایاکہ پانچ سال بعد یہ مشینیں ناکارہ ہو جائیں گی، حکام نے بتایاکہ نادرا کی مشینوں کی کوالٹی بھی میعاری نہیں،بائیو میٹرک ووٹنگ نظام پاکستان میں لانا اتنا آسان نہیں ہے حکام نے بتایاکہ بنکوں کی بائیو میٹرک میشنوں کو ووٹنگ کیلیے استعمال کرنا آسان نہیں ہوگا،اس معاملے پر کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دینگے ،بائیو میٹرک ووٹنگ نظام لانے سے متعلق نجی بل موخر کردیا گیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...