کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے آخر کار اپنی چھوٹی بیٹی ‘شربانو’ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔اداکاری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کے لیے وقف کردینے والی نور بخاری نے اپنی چھوٹی بیٹی ‘شربانو’ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ خصوصی پوسٹ کی ہے۔نور بخاری نے اپنی انسٹا پوسٹ میں اپنی چھوٹی بیٹی شربانو کی پہلی تصویر شیئر کی ہے اور اْس کے ساتھ بیٹی سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔تصویر میں نور بخاری کی بیٹی خوبصورت سی گلابی فراک میں ملبوس ہیں جبکہ اْن کے اردگرد بہت غبارے بھی موجود ہیں۔سابقہ اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘میری پیاری بیٹی! میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں کہ تمہیں اپنی زندگی میں پانا، میرے لیے کتنی بڑی خوش قسمتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ‘میری شربانو اللّہ تعالیٰ تمہیں شیطان کے شر سے محفوظ رکھے اور تم ہمیشہ ایک ستارے کی طرح چمکتی رہو۔نور بخاری نے مزید کہا کہ ‘تمہیں دْنیا و آخرت میں بلندی ملے، آمین۔اس کے علاوہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز بھی شیئر کیں جن میں اْنہوں نے شربانو کے کیک کی تصویر شیئر کی اور اْس جگہ کی بھی تصویر شیئر کی جہاں اْنہوں نے بیٹی کی سالگرہ منائی۔انہی تصویروں کے ساتھ نور بخاری نے اپنی بیٹی شربانو کی پہلی جھلک بھی مداحوں کو دکھائی ہے۔نور بخاری نے انسٹا اسٹوری میں بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اپنی بہن اور مداحوں سے کیے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے آج میں نے شربانو کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ براہِ کرم میری بیٹی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ نور بخاری کے ہاں گزشتہ سال بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...