کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی زی فائیو پر جلد ریلیز کی جانے والی ویب سیریز ‘من جوگی’ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکار آغا مصطفی کے ساتھ موجود ہیں۔تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ مکمل ہو گئی ہے’۔صبا قمر نے ویب سیریز ‘من جوگی’ میں ساتھی اداکار آغا مصطفی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ تمہارے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا رہا، تم ایک بہترین کو اسٹار ہو، صدا خوش رہو۔دوسری جانب اداکار آغا مصطفی نے بھی صبا قمر کی پوسٹ کو ری شئیر کیا اور کہا کہ ‘من جوگی’ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔اداکار آغا مصطفی نے کہا کہ تمہارے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کا سب سے بہترین تجربہ رہا ہے، تم ایک رحم دل اور بہترین انسان ہو جس نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ ہم نے جو محنت کی ہے اس کا نتیجہ کیسا دکھتا ہے۔ویب سیریز میں اداکارہ صبا قمر، اداکار نعمان اعجاز، عظمیٰ حسن، گل راعنا اور آغا مصطفی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...