اسلام آباد (این این آئی)چھ ماہ کی مدت میں ریکارڈ ٹیکس وصولی ہوئی ۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹیکس اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدرات کی ۔اجلاس میں وفاقی وزراء عبدالحفیظ شیخ، شبلی فراز، حماد اظہر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاونِ خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو جاوید غنی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال 6 ماہ کی مدت میں ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقم 2205 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے ۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ٹیکس کے نظام میں متعدد اہم اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹیکس وصولی کے نظام کو خودکار بنایا جارہا ہے اور ٹیکس دہندگان کو ٹیکس دینے پر مراعات اور سہولیات دی جارہی ہیں۔نئے ڈیجیٹل نظام کو اس قدر خودکار بنا دیا گیا ہے کہ اس میں شفافیت کا عنصر نمایاں اور کرپشن و ٹیکس چوری کو کم کیا جا سکے گا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے ٹیکس فارم کو چھوٹا اور آسان کرکے 5 سے صرف ایک صفحے پر مشتمل بنایا گیا ہے جس میں 200 اینٹریوں کو کم کرکے صرف 24 تک محدود کر دیا گیا ہے. ،سیلز ٹیکس کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی وصول کردہ رقم میں بھی اضافے کا رجحان ہے جس کی بڑی وجہ پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ذریعے کمپنی کا براہِ راست تعلق ایف بی آر کے سسٹم سے قائم ہونا ہے ۔وزیرِ اعظم نے وفاقی وزرائ ، معاونِ خصوصی رینیو اور چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ ساتھ مجموعی طور نظام میں اصلاحات لانے والے حکام کو سراہا،وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں جو خراجِ تحسین کے حقدار ہیں، نظام میں ایسے اقدامات کا بھی اضافہ کیا جائے جس سے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کی جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...