نئی دہلی(این این آئی) پاکستان کے خلاف جعلی سرجیکل اسٹرائیکس کا بہانہ بنانے والی بھارت کی 13 لاکھ آرمی کی آدھی تعداد شدید دبائو کے باعث ڈری سہمی ہے جہاں اس کے سالانہ متعدد اہلکار تنگ آکر خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ برائے بھارت کے موجودہ کرنل نے بھارتی آرمی سے متعلق ایک تحقیق کی ۔ تحقیق کرنے والے کرنل اے کے مور نے بتایا کہ بھارتی فوج میں ذہنی دبائو بڑھتا جارہا ہے، جس میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران نمایا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو دونوں فوج آپریشنل دبائو کے شکار کے ساتھ ساتھ غیر آپریشنل دبا ئوکے بھی شکار ہیں۔ رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آپریشنز ان آرمی اہلکاروں کے ذہن پر اس دبا ئوکی سب سے بڑی وجہ قرار دی گئی ۔ تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاذ پر موجود مسلح اہلکاروں کا ذہنی دبا ئوان کے پیشے سے وابستہ ہیں، تاہم متعدد ایسے اہلکار بھی موجود ہیں جو اپنے معاشی حالات کی وجہ سے بھی شدید دبا ئومیں ہے جس کے باعث ان کی صحت متاثر ہوتی ہے جس سے ان کی یونٹ بھی متاثر ہوجاتی ہے۔ فروری 2019 میں پاکستان کے ہاتھوں دنیا بھر میں رسوا ہونے والی بھارتی فوج نے اس تحقیق کو تکنیکی وجوہات کو بنیاد بنا کر مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 100 سے زائد بھارتی فوجی خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔ بھارت کے فوجیوں کی خودکشی میں ہلاکت کسی بھی دشمن کی جانب سے مارے جانے والے فوجیوں سے بھی زائد ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت کے تقریبا ایک ہزار فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...