مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کی بجلی بریک ڈائون پرپریس کانفرنس کو جھوٹ کا خبرنامہ قرار دیدیا

0
347

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کی بجلی بریک ڈائون پرپریس کانفرنس کو جھوٹ کا خبرنامہ قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ اڑھائی سال سے نالائق ، نااہل اور چور مسلط کردہ ٹولے کی وجہ سے ملک کے ہر شعبہ کا بریک ڈائون جاری ہے ،بریک ڈائون کا ابھی تک آپ کو معلوم نہیں ہوسکا، لیکن یہ پتہ چل گیا کہ نوازشریف اس کا ذمہ دار ہے؟ کوئی شرم، کوئی حیا؟ ۔ انہوں نے کہاکہ گرمیوں میں نواز شریف کی بنائی ہوئی پچیس ہزار میگا واٹ تک بجلی کی ترسیل ہو رہی تھی لیکن آج نواز شریف کی غلطی کے وجہ سے نظام خراب ہو گیا ؟۔ انہوں نے کہاکہ سردیوں میں نصف کھپت ہونے کے باوجود بجلی کی ترسیل نواز شریف کی غلطی کی وجہ سے نہیں ہو رہی ؟ کوئی شرم ؟؟ ،کل تک نواز شریف کی بنائی ہوئی بجلی کی ترسیل ہو رہی تھی لیکن رات کو نواز شریف کی بنائی ہوئی بجلی کی ترسیل بند ہو گئی ؟ بات کرتے وقت شرم آنی چاہیے ،جن سے اڑھائی سال میں وفاق میں اور آٹھ سال میں خیبرپختونخواہ میں ایک میگاواٹ بجلی نہیں بن سکی وہ کہہ رہے نواز شریف کی وجہ سے کل رات بریک ڈاؤن ہوا ؟ کوئی شرم،نوازشریف نے قوم کو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی، نئے پاور پلانٹس لگائے جو سیلیکٹڈ چلابھی نہیں پارہے ،اگر ترسیل کا نظام خراب تھا تو عمران صاحب اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ صفر کیسے ہوئی؟۔