لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نالائقوں تم کوپکی پکائی ملی اس لیے ہضم نہیں ہورہی،نوازشریف نے سسٹم میں 13ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ،نالائقوں اور کام چوروں کا ٹولہ سسٹم میں موجود بجلی بھی پاکستانیوں کو فراہم کرنے کے صلاحیت نہیں رکھتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان جتنا ٹی وی پر بھاشن دیتے ہیں اتنی توجہ ملکی مسائل پر دیں تو وہ یقینا حل ہو جائیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورا ملک 12 گھنٹوں سے زائد اندھیرے میں ڈوبا رہا ،باتیں چاند اورمریخ پر جانے کی کرتے ہیں لیکن صلاحیت ایک بجلی کایونٹ پیدا کرنے کی نہیں،نوازشریف،شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے 13ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ،شہبازشریف حکومت نے اپنے وسائل سے قائداعظم سولر پاور،حویلی بہادر شاہ،بھکھی پاور پلانٹ جیسے منصوبے لگائے ،نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کی زمین 120ارب روپے میں خریدی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے جانے کے بعد تمام میگاپراجیکٹس کو بریک لگ گئی ہے،پاکستان کی ترقی کا راز صرف نوازشریف اور ان کی ٹیم کی پاس ہے ،سلیکٹرز کو بھی معلوم ہو گیا سب چابی والے کھلونے اور مہرے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
ہمارے شاہینوں نے دشمن کو چند گھنٹوں میں نشان عبرت بنادیا، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کے دفاع کے دوران دشمن کو چند گھنٹوں...
روس کے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں لگانے پرغور
انطالیہ (این این آئی )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں میں پیشرفت...
امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ٹرمپ
ابوظہبی (این این آئی)ابوظہبی کے دورے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
غزہ برائے فروخت نہیں ہے: حماس کا ٹرمپ کے بیانات پر جواب
غزہ (این این آئی) حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا ہے کہ غزہ برائے فروخت نہیں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں...
عازمینِ حج نسک کارڈہر وقت اپنے ساتھ رکھیں ، سعودی وزارت حج وعمرہ
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نسک کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔...