اسلام آباد (این این آئی) وفاقی زیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے ،عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے احتساب کریں گے،پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے،یہ استعفے نہیں دیں گے ، سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے،مسلم لیگ (ن )کو اس مقام تک مریم نوازنے پہنچایا،پیپلز پارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہ گیا،ہندوستان اپنے سرمائے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے فوج چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے نہیں ، پاکستان اور اسلام کیلئے جان دے رہی ہے،ہزارہ قبیلہ نے دوراندیشی کا ثبوت دے کر ملک کو ہنگامی حالات سے نجات دلائی،سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے،پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی آکر دکھائے۔فریڈم ہائوس میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کو آگے کے کر جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران جان پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو ٹھیک کرے گا۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے نام پر لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چوروں ڈاکوؤں سے مفاہمت کی بجائے قانون کی نذر کرے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ پہلی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے،پہلے ہی کہا تھا یہ نہ استعفی دیں گے نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ استعفے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کو اس حال تک پہنچانے میں مریم کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم سیاسی دور اندیشی سے کام لیتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں عمل دخل نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی جدوجہد کا دنیا میں نام ہوگاانہوں نے کہاکہ علما اور ایم دنیا ایم نے بہت تدبر کا ثبوت دیا ہے،اپوزیشن اس دھرنے کو غلط استعمال کررہی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہزارہ قبیلہ قبیلے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا اور ملک کو مسئلوں سے بچایا،پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے بہت قربانیاں دیں۔شیخ رشید نے کہاکہ پاک فوج چوروں اور ڈاکوؤں کے لے جان نہیں دے رہے،پاک فوج پاکستان اور اسلام کے لیے جان دے رہی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ ہے،اگر ان میں ہمت ہے تو آئیں یہ پنڈی کی طرف۔شیخ رشید نے کہاکہ ہندوستان اپنے سرمایے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ساری سازشیں ناکام ہوں گی پاکستان آگے جائے گا۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...