اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور اور اہم قومی معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دونوں ایوانوں کے مابین آئین سازی اور انتظامی امور پر مثالی تعاون موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ قانون سازی کو مزید موثر بنانے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت اور فعال ر بط کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ کرونا وباء کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔انہوںنے کہاکہ دونوں ایوانوں کی موثر حکمت عملی کے باعث کرونا وبائی مشکلات کے باوجود ضروری قانون سازی میں تعطل نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ایوانوں کی قیادت نے اراکین پارلیمنٹ اور ملازمین کے تحفظ کیلئے مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بروقت حفاظتی تدابیر اور احتیاط کے باعث پارلیمنٹ میں کرونا و باء پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوںنے کہاکہ قانون سازی اور انتظامی امور میں مثالی تعاون پر اسپیکر قومی اسمبلی کے شکر گزار ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...