اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ ملک میں بجلی بحال کرنے سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان شرمناک عمل ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ تباہی سرکار نے ملک کو اندھیروں میں ڈوبو دیا ہے، 36 گھنٹوں کے بعد بھی بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ چند افسران کی نہیں وزراء کی معطلی ہونی چاہئے، نااہل سرکار سے کوئی ایک شعبہ بھی نہیں چلایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ اضافے سے عوام پر 8 ارب 48 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جا رہا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ عوام سے ارب ون روپے لوٹے جاتے، لوٹ مار سرکار عوام پر بوجھ بن چکی ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام سے لوٹ مار قابل مذمت ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...