اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے اور جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ خارجہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اس کیس میں ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں چار سال پہلے تھے،ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، وزارت خارجہ کا ذمہ دار افسر آکر بتائے کہ اب تک حکومت نے کیا کیا؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے امریکی جیل میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنے وکیل ساجد قریشی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارت خارجہ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ رپورٹ میں کیا ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وزارت خارجہ کی رپورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی صحت، کونسل رسائی سمیت تمام چیزیں ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستانی شہری ہے اور اسے پشاور سے اغوا کیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جیل میں زیادتی کی گئی، طرح طرح کی اذیتیں دی گئیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومت پاکستان نے امریکی حکومت سے اس سے متعلق کوئی بات کی؟ وزارت خارجہ کا ذمہ دار افسر آکر بتائے کہ اب تک حکومت نے کیا کیا؟ ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا سٹیٹ کی ذمہ داری ہے۔ اس ایشو کو وزارت خارجہ کی جانب سے کون دیکھ رہا ہے؟ یہ کیس 4 سال پہلے ڈاکٹر نور الحق قریشی کی عدالت میں تھا، اب یہ کیس چار سال بعد لگا ہے اور ہم بھی وہاں کھڑے ہیں جہاں کھڑے تھے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ میں اسی سے متعلق ایک توہین عدالت کی درخواست بھی زیر سماعت ہے۔ سری لنکا، ملائیشیا، یو اے ای سے قیدیوں کو واپس لایا گیا۔ 8 دسمبر کو فارن سیکریٹری نے امریکی حکام کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی بارے فون پر بات کی۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود کو تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ خارجہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت 10 فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...