اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کیخلاف بھارتی شرانگیزیاں اور ڈس انفو لیب کے انکشافات ،وزیر مواصلات مراد سعید نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں بحث کی ضرورت اجاگر کردی اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو الگ الگ خطوط ارسال کر تے ہوئے قومی اسمبلی اور سینٹ کے خصوصی اجلاس بلوانے اور معاملے پر تفصیلی بحث کی استدعا کردی ۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ پاکستان کیخلاف بھارت کی کثیرالجہتی یلغار کررہا ہے، معاملے پر پارلیمان میں مفصل بحث کے ذریعے قومی حکمت عملی کی تیاری کی نہایت اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کا کلیدی اور اقوام متحدہ کا متحرک ترین رکن ہے، پاکستان اپنے جغرافیے اور اسٹریٹجک خواص کے باعث علاقائی و عالمی سیاست میں غیر معمولی حیثیت و کردار کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان عالمی تنازعات کے پرامن حل، امن کے فروغ اور بنی نوع انسانوں کی فلاح و ترقی کی ہر عالمی کاوش میں شراکت دار رہا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار معصوم نفوس اور 100 ارب ڈالرز سے زائد کی قربانی دی۔ وفاقی وزیر نے کہ اکہ پاکستان افغانستان میں جاری عسکری تنازعے کے مؤثر حل کیلئے جامع مذکرات کے ذریعے امن کا دروازہ کھولنے کی کوشش کررہا ہے، عالمی ماحولیاتی تغیرات کے سنگین خطرات کے ازالے کیلئے بھی پاکستان متحرک ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...