اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کے بعد براڈ شیٹ نے بھی ہمارے امیر حکمرانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے پاناما پیپرز کے ذریعے ہمارے امیر حکمرانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سامنے آئی اور اب براڈ شیٹ نے بھی اشرافیہ کی بڑے پیمانے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انکشافات کے بعد یہ اشرافیہ انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتی۔انہوں نے کہا کہ بار بار اشرافیہ کا بے نقاب ہونا کرپشن کے خلاف میری 24 سال کی جدوجہد کو بیان کر رہا ہے، یہ اشرافیہ حکومت میں آئی اور ملک کو تباہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اشرافیہ نے بیرون ملک غیر قانونی اثاثے بنانے کے لیے منی لانڈرنگ کی، خود کو مقامی قانون سے بالاتر کیا اور پھر اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے این آر او کا سہارا لیا، اس طرح ان لوگوں لوٹی ہوئی ملکی دولت کو محفوظ بنایا اور پاکستانی عوام کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے صرف عوام کی دولت کو ہی نہیں لوٹا بلکہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو این آر او کے ذریعے ضائع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ انکشافات کو صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے، ہم براڈ شیٹ سے اشرافیہ کی منی لانڈرنگ کی مکمل اور شفاف چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ بتایا جائے کہ کس نے تحقیقات رکوائیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...