وزیراعظم نے مہنگائی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا

0
379

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس (آج)بدھ کو شام 4بجے وزیراعظم ہاس میں ہوگا جس میں متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چینی کی قیمت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا جائیگا۔ وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔