اسلام آباد(این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2123نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39450ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2123 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 55 ہلاکتیں ہوئیں۔پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10772ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5لاکھ 8824تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33102 ہے۔24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2973مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 464950 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 228949 ہوگئی ہے جب کہ 3730 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 146525ہے اور 4323افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18467اور ہلاکتیں 188ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 62018اور 1748ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8521افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 235افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4882اور 101افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 39462ہے اور اب تک 447 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...